Menu Bar

To receive daily 'AAJ KA SABAQ' on your WhatsApp, Send request at +919867861531 or +919867861532

10-03-2014 AAJ KA SABAQ BY MAULANA YUNUS PALANPURI (GAM AUR QARZ KO DOOR KARNE KI DUA)


============================================================


حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْغُدَانِيُّ أَخْبَرَنَا غَسَّانُ بْنُ عَوْفٍ أَخْبَرَنَا الْجُرَيْرِيُّ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ الْمَسْجِدَ فَإِذَا هُوَ بِرَجُلٍ مِنْ الْأَنْصَارِ يُقَالُ لَهُ أَبُو أُمَامَةَ فَقَالَ يَا أَبَا أُمَامَةَ مَا لِي أَرَاکَ جَالِسًا فِي الْمَسْجِدِ فِي غَيْرِ وَقْتِ الصَّلَاةِ قَالَ هُمُومٌ لَزِمَتْنِي وَدُيُونٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ أَفَلَا أُعَلِّمُکَ کَلَامًا إِذَا أَنْتَ قُلْتَهُ أَذْهَبَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ هَمَّکَ وَقَضَی عَنْکَ دَيْنَکَ قَالَ قُلْتُ بَلَی يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ قُلْ إِذَا أَصْبَحْتَ وَإِذَا أَمْسَيْتَ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِکَ مِنْ الْهَمِّ وَالْحَزَنِ وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ الْعَجْزِ وَالْکَسَلِ وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ الْجُبْنِ وَالْبُخْلِ وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ غَلَبَةِ الدَّيْنِ وَقَهْرِ الرِّجَالِ قَالَ فَفَعَلْتُ ذَلِکَ فَأَذْهَبَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ هَمِّي وَقَضَی عَنِّي دَيْنِي

حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتےہیں کہ ایک دن رسول صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں تشریف لائے تو  آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نظر ایک انصاری شخص پر پڑی جن  کا نام ابوامامہ تھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا  ابوامامہ کیا بات ہے کہ میں تمھیں نماز کے وقت کے علاوہ مسجد میں بیٹھا ہوا دیکھ رہا ہوں ؟ حضرت  ابوامامہ نے عرض کیا  یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھے غموں اور قرضوں نے گھیر رکھا ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد  فرمایا کیا میں تمھیں ایسے کلمات نہ سکھا وں جب تم اس کو پڑھو گے  تو اللہ تعالیٰ تمھارے تمام غم دور کر دیں گےاور تمھارا  قرض بھی اتروا دیں گے حضرت  ابوامامہ رضی اللہ عنہ نے  عرض کیا  یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  مجھے ضرور سکھادیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد  فرمایا صبح و  شام  یہ دعا پڑھا کرو
اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِکَ مِنْ الْهَمِّ وَالْحَزَنِ وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ الْعَجْزِ وَالْکَسَلِ وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ الْجُبْنِ وَالْبُخْلِ وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ غَلَبَةِ الدَّيْنِ وَقَهْرِ الرِّجَالِ

(یا اللہ میں فکر اور غم  سے آپ کی پناہ لیتا ہوں اور میں بے بسی اور سستی سے آپ کی پناہ لیتا ہوں اور میں بز دلی  اور کنجوسی سے  آپ کی پناہ لیتا ہوں اور میں قرض کے بوجھ میں دبنے سے اور لوگوں کے میرے اوپر دبا ؤ  سے آپ کی پناہ لیتا ہوں) ۔
 
 ابوامامہ کہتے ہیں کہ میں نے صبح و  شام  اس دعا کو پڑھا تو اللہ نے میرے  غم  دور کردیے اور میرا سارا  قرض بھی ادا کروا دیا۔

(سنن ابوداؤد:جلد اول: استغفار کا بیان:اللہ سے پناہ طلب کرنے والی چیزیں : حدیث نمبر 1551 )